پٹنہ: 28 /اپریل(ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا) جے ڈی یو کے وزیر قومی جنرل سکریٹری کے سی تیاگی نے کہا کہ شتروگھن ہمارے دوست ہیں، لیکن آج کل غلط صحبت میں ہیں۔انہیں ڈائیلاگ بولنے سے پہلے بھارت کی آزادی کی تحریک کی تاریخ اور کانگریس پارٹی کی تاریخ پڑھ لینا چاہئے۔ اگر ان کو تاریخ کی معلومات ہوتی تو شاید ایسا بیان کبھی نہیں دیتے۔ تاریخ گواہ ہے کہ گاندھی کی سیکولر قوم آج بھی صحیح سلامت ہے اور جناح کا خود ساختہ ملک زوال کی طرف گامزن ہے۔ تیاگی نے کہا ہے کہ کانگریس پارٹی میں ایسے لوگ ہیں جو اپنے بیانات سے پارٹی کو پھلنے-پھلنے میں مدد کر رہے ہیں۔ اس میں ششی تھرور، منی شنکر ایر اور دگ وجے سنگھ جیسے لیڈر پہلے ہی ہیں، اب اس میں شتروگھن سنہا کا نام بھی شامل ہو گیا ہے۔ سنہا اب اسی دوستی کو ادا کر رہے ہیں۔ کانگریس میں ان پڑھ لوگوں کی فوج موجود ہے، جو کچھ بھی پڑھتے لکھتے نہیں ہیں، اور ان کو کسی طرح کا نہ علم ہے اور نہ تاریخ کے بارے میں کچھ بھی جانتے ہیں۔ حد تو یہ ہے کہ سنہا کے بیان کو کانگریس کے ایک اور رہنما پریم چندر مشرا صحیح بتا رہے ہیں، مجھے تو ان کی عقل پر بھی شرم آ رہی ہے۔ اگرچہ ایسے لوگوں کی وجہ سے ہمیں پریشانی نہیں ہوگی، اس سے ہمیں کافی برتری ملے گی۔تیاگی نے کانگریس کے رہنماؤں کو جناح کے بارے میں جناح کی تاریخ کو ضرور پڑھنا اور جاننا چاہئے۔